Tuesday 18 September 2018

سفر نامہ: الوندی 4 - قسط نمبر 8

آخری قسط (8)
جب سب بیٹھ چکے تو شهباز بھائی کو محسوس هوا که کوئی انهیں اپنی جیپ میں جگه نهیں دے گا لهٰزا وه هماری جیپ میں آن دھمکے. اور پھر انعم اپنے دکھتے سر اور باقی اپنی دکھتی رگوں سے نیچے کی طرف اترنے لگے. دھول سے سانس اٹکنے لگا تو ڈرائیور نے فرنٹ سیٹ کا پرده اٹھا دیا جهاں سے آتی مٹی شهباز بھائی کے نورانی چهرے کے لئے هانی کارک تھی جس سے وه بیچارے جیکٹ کے پروں میں اپنا منه چھپانے میں مصروف هوگئے اور کیوائی پهنچ کر اپنا رخ مبارک باهر نکالا. 
یهاں کچھ دیر قیام هوا تو سب کی 3 دن سے سوئی هوئی موبائیلی حِس جاگ اٹھی اور سوئچ بورڈ پر لگے چارجر کسی گرڈ اسٹیشن کا منظر پیش کرنے لگے. سب کے موبائلوں میں روح پھونک دی گئی تو هم اسلام آباد کی طرف روانه هوئے. 
بس میں بیٹھتے هی نیره نور کے بچپن کے گانے بجنے لگے جن کے فوسلز نصف صدی پهلے هونے والی شادیوں کی وڈیو میں سهرا بندی اور رخصتی پر هی ملتے هیں. هم بھی اسی اندازے سے ولید بھائی کی مستقبل بعید میں هونے والی شادی کی وڈیو میں گانے فٹ کرنے لگے جس کے هر سین میں ولید صاحب کے سر پر سنهری لڑیوں کا کُلاه اور منه پر رومال تھا. 
اور اسی شغل میں هم نے سفر تمام کیا. لیکن ان پچھلے تین دن میں جو خاص خاص مشاهده هوا ، وه درج ﺫیل هے. 
1: عثمان رضا کے مطابق فیش واش سے بھی سر دھویا جا سکتا هے. 
2: شهباز ارشاد وه واحد شخص هیں جنهوں نے اپنا سب سے زیاده خیال رکھا. فیش واش کو دیکھ کر اُن کا چهره نورانی هونے لگتا هے جسے مزید نور بخشنے کے لئے کوشش کرنے لگتے. اس کے پیچھے وجه ان کی هونے والی شادی تھی جو انهوں نے اپنے منه کو زمانے کے سردوگرم سے بچائے رکھا. 
3: اپنے کیمرے سے سب سے زیاده اپنی تصویریں بنانے کا ریکارڈ چھوٹو کو جاتا هے جن کے سر کا تو نهیں پتا مگر کان پر جوں تک نه رینگی که اُن کے ساتھ باقی حضرات بھی موجود هیں جو تصویر بنوانے کا انتظار کر رهے هیں. 
4: سپیکر پر جس لا پته شخص کا سب سے زیاده نام پکارا گیا، وه انیق الرحمان هیں. کیونکه یه هر دو منٹ کے بعد عادتاً منظر سے غائب هو جاتے تھے. 
5: سردی کو روکنے کے لیے اپنے گھر سے کمبل بھی لایا جا سکتا تھا اور گندا کیا جا سکتا تھا.
ختم شُد
نوٹ: مزید ابھی یاد نهیں رها
رابعه لطیف
(مشن ہولڈر پازیٹو پاکستان فیصل آباد) 

No comments:

Post a Comment

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...