Sunday 16 September 2018

آپ بیتی: کان کا کیڑا

کان کا کیڑا
رات 1 بجے میری آنکھ کھلی اور جہاز کے جیسا شور سنائی دیا. غور کرنے پر اندازہ ہوا کہ یہ جہاز میرے کان کے اندر پرواز کی کوشش کر رہا ہے. پھر بڑے انہماک سے زوں کی آوازیں اور اس جہاز کی تیز حرکت کو محسوس کرنے لگی. آہستہ آہستہ یہ حرکت درد میں بدلنے لگی. میں اٹھ کے مما کے پاس گئی اور درد بھری داستان کہہ سنائی. مما نے بھائی کو جگایا کہ اسے ہسپتال کے لے جاؤ.  وقت دیکھا تو 2 بج رہے تھے. میں نے کہا یہ کوئی وقت نہیں ہے جانے کا لیکن اس جہاز کی مسلسل بڑھتی ہوئی حرکت درد کو ابھارتی. اور میں درد سے روتی اور چیختی.. مما جی کچھ کرو پلیز برداشت نہیں ہو رہا. مما نے رائے دی کہ ہسپتال نہیں جانا تو میں سرسو کا تیل ڈالتی ہوں کان کا رخ نیچے کر کے لیٹنا جو بھی بلا ہے باہر آجائے گی. میں اس سے بھی گھبرا گئی.. مما یہ ٹوٹکا وبال نہ بن جائے، تیل کے ساتھ وہ جہاز اور بھی اندر چلا گیا اور میری سماعت چلی گئی تو... اب کان میں حرکت بھی تیز ہو گئی، درد بھی بڑھ گیا، اور آنسو بھی گرنے لگے.
مما نے موبائل کی ٹارچ سے کسی ای. این. ٹی سپیشلسٹ کی طرح کان میں جھانکنا شروع کیا اورزبردستی کان میں تیل ڈالا. لیکن تیل ڈالنے سے اس کی پرواز میں حرکت اورجدوجہد میں مزید اضافہ ہوگیا. پھر میں بھی چاروناچار مما کی باقی ہدایات پر عمل کرنے لگی. اس کان کا رخ زمین کی طرف ہی تھا کہ وہ جہاز زمین پر اترتا ہوا محسوس ہوا اور جب وہ کان کی لو تک آگیا تو میں نے ڈرتے ڈرتے انگلیوں سے اسے پکڑ کر دیکھا تو وہ چیونٹے کے سائز کا سیاہ کیڑا تھا جس نے ڈھائی گھنٹے مجھے پریشان رکھا. 
کچھ دیر اور اسی حالت میں گرزتی تو شاید مجھے گمان غالب آنے لگتا کہ جیسے نمرود کی ناک میں مچھر نے گھس کر اسے بےجان کرنے کا سبب بنا تھا ویسے ہی کہیں یہ مخلوق بھی کوئی ایسا کارنامہ سر انجام نہ دے دے.
آج سارا دن کان کا درد  یہ احساس دلاتا رہا کہ انسان ایک چھوٹی سی چیز کے سامنے بےبس ہے اور نجانے غرور و تکبر کیوں کرتا پھرتا ہے.
شیریں شفیق
(ایمبسڈر پازیٹو پاکستان & سب-ایڈیٹر ای میگزین) 

1 comment:

  1. مجھے یہ اڑھائی گھنٹے سے یہی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجرب کو آزماتا ہوں۔

    ReplyDelete

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...