Thursday 20 December 2018

آدمی آدمی کا مرہم ہے

لوگ لوگوں کا مرہم ہوتے ہیں....سانجھ کی برکتیں بڑی ہیں....
پیپل کی چھاوں کے نیچے بچھے بان کے پلنگ پہ بیٹھے گاوں کے بوڑھے داستان کی ابتدا ہیں....حقہ گڑگڑاتے...اور حقے کی نال باری باری سب میں گھومتی تو گویا بات کا ہر زاویہ کُھلتا....❣
چائے خانوں میں ہونے والی نشستیں....گرما گرم چائے کے ساتھ ہونے والی بحثیں....ادب...شعر....گفتگو کی کئی جہتیں.....ایک اور داستان...❣
خاندانی تقریبات میں اکٹھے ہونے والے تمام رشتہ دار....بچوں کا الگ گروپ...نوجوانوں کی الگ اور بڑوں کی الگ بیٹھک....چہروں سے پھوٹتی خوشی...باتوں کی مہک....قہقہے....دکھ سکھ....ایک الگ قصہ❣
یار دوست....یونیورسٹی....اور اس کی شامیں....دوستوں کی محفلیں...ہنسی...بے فکری...اور خول سے باہر آ کرجینا....بے ساختہ جملے....بغیر سوچے باتیں....ایک نئی کہانی❣
لوگوں میں بیٹھیں....محفلوں سے سیکھیں....نشستوں کا لطف اٹھائیں....یہاں زندگی سیکھنے کو ملتی ہے....💖
وہ....جو کتابوں میں نہیں ملتی..تجربوں کا سرمایہ لیے بزرگ.....مختلف مزاجوں کے لوگ...طرح طرح کی رائے...اختلاف رائے کا احترام کرنا آجاتا ہے....ہر ڈھنگ کے موضوعات....
ٹیکنالوجی بری نہیں....مگر تب تک...جب تک آدمی آپ کی نظر میں اُس سے زیادہ اہم رہے...!!
ورنہ...اقبال کا کہا سچ ہو جائے گا....کہ
ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت...
احساسِ مروّت کو کچل دیتے ہیں آلات!
لوگوں سے جُڑیے کہ یہ میرے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے!!

سیماب عارف
ایڈیٹر ای-میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان 

1 comment:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...