Wednesday 26 December 2018

ہار سہنے کا فن

عدم کا شعر ہے...
وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں...
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں!
یونیورسٹی میں مضمون نویسی کا ایک مقابلہ منعقد ہوا....اور میں اُس مقابلہ مہم میں پیش پیش تھی... میری بھرپور کوشش سے ہاسٹل میں تین دوستوں نے مضمون نویسی میں حصہ لیا...بلکہ ایک دو کو تو لکھنے میں بہت حد تک میں نے مدد کی...میں خود بھی مقابلے میں حصہ دار تھی...
نتیجہ آیا تو میری دو دوستوں کی پہلی اور دوسری پوزیشن تھی اور یونیورسٹی میں کسی لڑکے کی تیسری پوزیشن...
یہ یونیورسٹی میں میرا دوسرا سال تھا..اور مضمون نویسی کے حوالے سے پہلا دھچکا...
کیونکہ اس سے پہلے میں کالج میں بے شمار مضمون نویسی کے مقابلے جیت چکی تھی...ضلعی اور صوبائی لیول کے بعد قومی لیول کے بھی....اور پھر یونیورسٹی میں بھی...حیرانی اتنی تھی کہ مجھے مقابلہ ہارنے کا افسوس بھی یاد نہیں رہا....
میں مقابلہ جیتنے کے بارے میں کبھی پوزیسو نہیں رہی...مگر اس دھچکے نے پوری رات بلکہ اگلے بہت سے دن مجھے اسی سوچ میں مبتلا رکھا...کہ آخر ایساکیوں ہوا...میرا مضمون اتنا بھی بے کار نہیں تھا کہ وہ تیسرے نمبر پہ بھی پورا نہ اترا...
شاید کوئی دس پندرہ دن بعد ایک کشف کا لمحہ اترا....اور مجھ پہ وہ بات ُکھلی....
قدرت آپ کو کبھی بھی independent "سب کچھ" نہیں بننے دیتی...ورنہ آپ تو آپ ہی نہ رہیں...وہ کامیابی اور ناکامی کے پلڑوں کو توازن میں رکھتی ہے...ورنہ آپ کا انا کا غبارہ اُڑتا ہی چلا جائے...وہ آپ سے پیار کرتی ہے...سو آپ کو "ہارنا" بھی سکھاتی ہیں...کیونکہ ہار کو سیکھنا پڑتا ہے...جیت تو خودبخود انسان کے اندر خمار بن کے دوڑنے لگتی ہے...مگر "ہار" کی تربیت کرنا پڑتی ہے....وہی جسے سپورٹس مین سپرٹ کہتے ہیں❣
شاید کہیں اندر ہی اندر لاشعوری طور پہ میں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ مضمون مقابلہ تو میرے لیے چٹکی کا کام ہے...مگر قدرت نے بتایا کہ انسان کُل کامل نہیں....نہ ہی اُسے خود پہ اکتفا کرلینا چاہئیے....
وہ ذات....ہمیں احساس دلاتی ہے کہ ہم اُس کی مرضی کے بغیر...واقعی یار اُس کی مرضی کے بغیر کسی کام کے نہیں!!
زندگی میں خود کو عقلِ کُل کبھی نہ سمجھیں...اور ہمیشہ جیت ہی جانا کمال تھوڑی ہے...
ہارنا بھی سیکھیں!!❣
یہی توازن زندگی کا حُسن ہے...

سیماب عارف
ایڈیٹر ای-میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان 

No comments:

Post a Comment

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...