Monday 10 December 2018

اور میں بچ گیا چھلکنے سے

جیسے گلاس لبا لب پانی سے بھرا ہو تو چھلک رہا ہوتا ہے....بالکل ویسے ہی باتیں ہیں....لوگ بولنے کے لیے بے چین ہیں...بھرے پڑے ہیں...چھلک رہے ہیں.....
اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پانی چھلک کر کہاں گرتا ہے....دھڑا دھڑ منہ سے باتیں گررہی ہیں...کوئی یہاں...تو کوئی وہاں....اور یوں گر پڑنے کی وجہ سے کسی بات کا چہرہ آدھا ہے تو کسی کی ٹانگ ٹوٹی....غرض سب معذور...ادھوری...نامکمل....
گفتگو اگرچہ فن سے پہلے انسان کی جبلّی مجبوری سہی....مگر...
بولنے کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں.....!!
استادِ محترم ایک بات کہتے ہیں کہ ریپڈ فائر (Rapid fire) میں صرف گولیاں ضائع جاتی ہیں...نشانہ کہیں نہیں لگتا...."انّے واہ فائر...کوئی مریا اے نئیں مریا....کوئی پرواہ نئیں😄...
✅اپنی گفتگو کو بامقصد...مختصر مگر جامع بنائیں....
✅ جہاں کہہ دینے سے زیادہ چپ رہنا بہتر ہو وہاں زبان روک لیں...
✅ ماحول اور لوگوں کے مزاج کے مطابق گفتگو کیجیے....ورنہ
کہہ دینے سے بات گنوائی....
✅ ہر جگہ خود کو عالم فاضل اور انٹیلیکچوئل ثابت کرنا ضروری نہیں...اگر آپ چار کتابیں پڑھ لیں تو انہیں ہضم کرنا بھی سیکھیں....
✅ بہترین مقرر وہی ہوتا ہے جو بہترین سامع ہوتا ہے.....
ورنہ اندھا دُھند گولیوں میں نشانہ کہیں نہیں لگتا....
مالک ہمیں بامقصد بولنے کی توفیق دے....اور یہ عقل بھی...کہ خاموشی بھی عین عبادت ہے❣
صبح بخیر!
سیماب عارف
رہبر پازیٹو پاکستان 

1 comment:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...