Monday 10 December 2018

بارش اور آنسو (توبہ کے قاصد)

سویرے جب آنکھ کھلی اور فرضِ "غیر کفایہ" سمجھتے ہوئے ہم نے پہلا کام سوشل میڈیا کنگھالنے کا کیا تو فیس بک اور واٹس ایپ کی گلیوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا نظر آیا....معلوم یہ ہوا کہ گزشتہ شب دسمبر کی پہلی بارش اور دسمبری شاعری کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے...
کھڑکی کھول کے باہر جھانکا تو آسمان پہ بھی ابھی اس واردات کے آثار باقی تھے..
ہم نے بھی ناصر کاظمی کو یاد کیا اور گنگنانے لگے..
میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکھا تھا... 
پہلی بارش بھیجنے والے.. 
میں تیرے درشن کا پیاسا تھا.. 
بارش ہوں یا آنسو(مگر مچھ کو نکال کر) بہت سے گرد وغبار کو دھو جاتے ہیں..
دل بھی آئینے کی طرح ہوتے ہیں جن سے مسلسل گرد صاف کرنا اور انہیں عجز کے آنسووں سے دھوتے رہنا بہت ضروری ہے....ورنہ روح اندر سے گل سڑ جاتی ہے..
آنسو بھی عجیب چیز ہیں..
آنکھوں کو شفاف اور زرخیز رکھنے والی بارانِ رحمت..💕
رات کی تاریکی میں پڑنے والی وہ شبنم..جو خدا کو بہت محبوب ہے...💖
وہ قاصد جو توبہ کا پروانہ دستخط کرائے بغیر نہیں لوٹتے..♥
دل کو روئی کے گالے کی طرح ہلکا پھلکا کر دینے والے..
بس....انہیں بے وقعت جگہوں پہ ضائع نہ کیا جائے...

سیماب عارف
رہبر پازیٹو پاکستان 

1 comment:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...