Wednesday 1 May 2019

ہمدردی نہیں حق

اتوار کی چھٹی  گزار کے سوموار کو پھر سے کام پر جانا یا پڑھائی کے لئے جانا بہت مشکل لگ رہا ہوتا...... ہر بار کی طرح منہ بنا ہوتا جیسے یہ پہلی بار ہو رہا ہو مگر عادت جو نہیں ہو پا رہی ہوتی فطرتِ انسانی ہر شے کی زیادتی ہی طلب کرتی ہے چاہے وہ عیش و آرام ہو یا دولت.......ہاں  مگر اس پیر کو دل تھوڑا خود کو تسلی دے رہا تھا خود کو، چلو دو دن ہی جانا پڑے گا بدھ کو پھر چھٹی آ رہی ہے, جو نیند اب نہیں پوری ہوئی وہ تب پوری کر لینا.... مگر ساتھ ہی یاد  آیا آخر یہ چھٹی کیونکر ہو رہی اس سے پہلے تو دورانِ ہفتہ نہیں ہوتی تھی پھر تاریخ پہ نگاہ دوڑائی تو دیکھا یکم مئی ہے وگرنہ بچپن سے سنتے آ رہے تھے اس روز چھٹی ہوتی ہے یوم مزدور منایا جاتا ہے... ہاں بھئی وہی مزدور جو سالہاسال  محنت کرتے کبھی گدھوں کا سا بوجھ اپنے سروں پر اٹھا کر تو کبھی گدھوں پر عمارتوں سا بوجھ دھکیل رہے ہوتے کہیں لوہار بنے ہوتے کہیں ترکھان تو کہیں اینٹوں سیمنٹ ساتھ سر توڑ کوشش میں لگے ہوتے ٹھکانے لگانے میں کہیں بڑےلوگوں(ہاں بھئی وہی جن کے پاس دولت زیادہ ہوتی ہماری لُغت میں بڑا کہا جاتا نا انہیں) کے گھروں میں چاکری کر رہے ہوتے ان کے جوتے پالش کرنے سے لے کر ان کے غسل خانے صاف کرنے تک کے اور کہیں سڑک پر ریڑھی لگائے کھڑے ہوتے, ان گنت بھیس ہیں اس مزدور نامی شخص کے میں کس کس کا حوالہ دوں... اور دیکھو نا! اس مزدور کی تو کوئی ایک جنس, عمر بھی مقرر نہیں ہے یہاں بچہ, بوڑھا, جواں, مرد, عورت, لڑکی لڑکا سب ہی اس فرقہ میں شامل ہیں جن کے نام یہ دن منایا جاتا ہے..... اور دن منانے کا جوش و خروش تو دیکھئے ملک کے چھوٹے بڑے ہر سرکاری ادارہ میں چھٹی ہوتی ہے..... مگر ہاں صرف سرکاری ادارے میں ہی چھٹی ہوتی ہے تو مزدور کا تعلق تو کسی ادارہ سے نہیں، مزدور تو بس مزدور ہے... آپ اس کا دن منائیں یا اس دن اسے منائیں اسے تو کام پر جانا ہی ہو گا.۔...
مگر یہ بات مجھے ہضم نہیں ہوتی آخر کو کس لئے ہم یہ دن مناتے کس طرح سے ہم دن مناتے؟؟؟؟ بڑا آسان جواب ہے میں بچپن سے دیکھتی آ رہی ہوں، یوم مزدور ہم سب چھٹی پر ہوتے سارا دن ٹی وہ لگا کر بیھٹتے پروگرام دیکھتے ان پروگراموں میں ملک کے بڑے لوگ ہاں بھئی میرا مطلب کرسی عمارت والے لوگ بڑے تفاخر کے ساتھ بڑی خوبصورتی سے سٹیج سجائے(جس کو سجایا بھی مزدور نے, جس کا سامان اٹھا کر لانے, اسے ٹھکانے پر لگانے, بڑے لوگوں کےلئے آرام دہ کرسی ٹھنڈی چھاؤں پنکھوں تک کے لئے تمام تگ و دو بھی مزدور کے ہاتھوں سرانجام پائی) کھڑے مزدور کے بارے میں لیکچر دے رہے ہوتے ہیں بہت عمدہ قسم کے فلسفے جھاڑے جا رہے ہوتے(حتی کہ ابھی گھر میں مزدور کو جھاڑ پلا کر آئے ہوتے, راستہ میں مزدورں کو غیض و غضب سے دیکھ کر آئے ہوتے) ان کی باتیں سن کر ایسا لگتا جیسے ان سا تو ہمدرد کوئی نہیں اور ہم بھی اپنی طرف سے اعلٰی تقاریر سن کر اس دن کا حق ادا کر کے بری الذمہ ہو جاتے ہیں.... 
مگر افسوس صد افسوس
 میں کس منہ سے کہوں میں کس رو سے یہ دن مناؤں؟
گر جن کا حق میں ان کو سکھ نہ دے پاؤں....
میں کروں گی بھی کیا؟میں کر بھی کیسے سکتی... اب تو ٹیکنالوجی کا موبائل کا دور ہے میرے جیسی تمام نوجواں نسل اس روز کو کچھ الگ انداز میں مناتے صبح ہوتے ہی موبائل لیا تمام سوشل اکاؤنٹس پر سٹیٹس لگا کر, مزودر سے اظہار یکجہتی کر کے بری الذمہ (جب کہ وہ مزدور لوگ ان سوشل میڈیا جیسی چیزوں سے واقف بھی نہیں ہوں گے) بعد از لوگ چھٹی منانے نکل جاتے دوستوں کے ساتھ یا فیملی کے ساتھ کھانے پہ جا کر وہاں مزدوروں سے ہی کھانا سرو کرنے کو کہا جاتا, راستے میں گاڑی خراب ہو جائے گھر کے لیۓ سامان لانا پڑ جائے تو مزدور لگا کر اٹھوایا جاتا..... 
آئیں آج کے اس روز عہد اور کوشش کریں جن کے لئے دن منا رہے ان کو سُکھ دیں..... مزدور کے پاس جا کر مزدور کا ہاتھ بٹائیں آج یوم مزدور ہے اسے بھی بتائیں.... ورنہ یہ آپ کی کرخت تقریریں , بڑے بڑے بینرز, آپ کے سٹیٹس ان کو کوئی فائدہ نہ دیں گے...... 
کسی مزدور کو کام پر جاتے دیکھیں تو اسے روک کر اس دن کی دیہاڑی دے دیں
اگر آپ نے خود کام لگوایا ہوا تو آج کے دن مزدور کو چھٹی کرا دیں
آپ کے گھر آئی ملازمہ جو سارا سال آپ کے لئے کام کرتی آج اس کو بیھٹنے دیں اس کے کام خود کریں
آپ کے باورچی جو آپ کے لئے کھانا بناتے ہیں آج آپ ان کو بنا کر کھلائیں
گھر سے باہر کسی مزدور کو مشقت کرتے دیکھیں تو اس کا ہاتھ بٹائیں 

یہ چھوٹے چھوٹے کاموں میں ان کا ہاتھ بٹا کر کسی اللہ کے بندے کے کام آ کر آپ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا میں بھی کامیاب ہو جائیں گے اور میرے وطن کے مزدور بھی اس روز کی آمد سے فیض یاب ہو پائیں گے.. 

Zil-e-Huma
Mission Holder, Positive Pakistan

2 comments:

  1. A beautiful blog by Zil e Huma, Mission Holder Positive Pakistan!!!

    ReplyDelete
  2. Please read and share with your friends & family!

    ReplyDelete

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...