قسط نمبر 7
جیسے جیسے شام کے سائے گہرے اور ہم گیلے پڑنے لگے، ویسے ویسے سب ایک هی بات پر دانت کچکچانے لگے که ایک اور خنک رات همیں گیلے بستروں پر گزارنی هو گی. لیکن آگ جل چکی تھی جس کے گرد کچھ لوگ گھر سے لائے گئے صاف اور سرخ کمبل میں ملبوس اُسے گندا کرنے میں مصروف تھے اور کچھ دوپٹوں میں منه لپیٹے سردی روکنے کی ناکام ترین کوشش کر رهے تھے. باسط صاحب اور ولید بھائی نے سب کا دهیان بٹایا اور ایک کامیاب سیشن کروایا جس کے بعد هر گروپ کے ایک کم گو فرد کو 2 منٹ بولنے کا موقع دیا گیا. هماری چیف کو شاید غلط فهمی هوئی که هم کم گو واقع هوئے هیں لهٰزا همیں 2 منٹ کے لئے نامزد کیا گیا. جن میں سے ڈیڑھ منٹ هم نے کانپنے کی کوشش میں گزار دئیے.
اس رات کے کھانے میں سب سے زیاده حیران کن بات سویٹ ڈش کا ملنا تھا. جس کی توقع کم از کم پائے کی اس چوٹی پر نهیں کی جا سکتی تھی. لیکن اس کے لیے میرا اور بیلا کا لیاقت بھائی کو باجماعت شکریه.
آخری سیشن میں مشاعره منعقد کیا گیا جس میں هر شعر کا ایک یخ ٹھنڈا جواب صرف اور صرف عثمان رضا کے پاس تھا لیکن اپنی نوعیت کا یه ایک منفرد مشاعره تھا جس میں عوام الناس کی بجائے صرف چٹانیں همه تن گوش تھیں. خیر...!!
جب رات ڈھل چکی تو سب اپنے اپنے بستروں میں ٹھٹھرنے چل پڑے اور صرف اس بات سے خود کو حوصله دیتے رهے که یه آخری رات هے، هم کل صبح کوچ کر جائیں گے.
جب رات ڈھل چکی تو سب اپنے اپنے بستروں میں ٹھٹھرنے چل پڑے اور صرف اس بات سے خود کو حوصله دیتے رهے که یه آخری رات هے، هم کل صبح کوچ کر جائیں گے.
اسی حوصلے سے فجر ادا کی اور خیمے سے سر باهر نکالا تو بارش شروع هو چکی تھی اور ایک دفعه پھر هماری چھتری کے گمنے کا زخم هرا هو گیا. اس کے بدلے میں همیں ایک سیاه رنگ کا چھاتا تھما دیا گیا مگر وه بھی صرف 1 گھنٹه همارے پاس مهمان رها اور نهیں معلوم کس کے پاس چل بسا. مگر شکر که سورج نے اپنی شکل دکھائی اور هم بھی بیٹھ کر سر زاهد کا لیکچر سننے لگے. اسی اثنامیں دوپهر هو گئی.
جلدی سے کھانا کھایا اور اسی دوران تمام جیپیں همیں لینے پهنچ چکی تھیں. تمام خیمے لپیٹ دئیے گئے تھے اور هم بھی سامان لپیٹ کر قهوٰه پینے لگے. جس کے بعد سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے اور جگه کی صفائی ستھرائی کا اهتمام کیا گیا. جب سب لوگ جیپوں میں لوڈ هونے لگے تو هم بھی اپنی سرخ جیپ پر قبضه جمانے چل دئیے.
(جاری هے)
رابعه لطیف
(مشن ہولڈر پازیٹو پاکستان فیصل آباد)
https://www.facebook.com/events/2160008324228814/
https://www.facebook.com/events/2160008324228814/
No comments:
Post a Comment