آج کا دن میرے بے باک دلیروں کا سفیر..
آج کا دن...ہر اُس فرد کے نام..
جس نے کسی بھی پلیٹ فام پہ دو قومی نظریے کا دفاع کیا....
اُس پاکستانی کے نام جس نے گرین پاسپورٹ پہ شرمندگی کے بجائے فخر کیا....
اُس رضاکار کے نام جس نے دہشت گردی کے دھبے کا امن سے دفاع کیا....
اُس پردیسی کے نام جس نے پاکستان سے دور رہ کر بھی پاکستان کی فلاح کی فکر کی.....
اُن بہترین دماغوں کے نام...جنہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے بڑے بڑے عہدے چھوڑ کر اس وطن کی بہتری کے لیے واپس آنے کو ترجیح دیا....
اُن کسانوں کے نام...جن کی محنت زمین سے اناج اگل کر عالمی منڈی میں زراعت کا دفاع کررہی ہے....
اُن سپاہیوں کے خون کے نام جن کا نام کہیں نہیں آتا.....
اُن ماوں کے نام جو اپنے بچوں کی تربیت میں اپنی ثقافت کا دفاع کررہی ہیں...
اُن گمنام لوگوں کے نام جنہوں نے اپنی شناخت مٹا کر وطن کا دفاع کیا....
اُن استادوں کے نام جو ٹوٹے پھوٹے نظامِ تعلیم کی اینٹیں جوڑنے کی کوشش میں آج بھی لگے ہوئے ہیں....
اُن پاکستانیوں کے نام جو وسائل ہونے کے باوجود فرار کے بجائے انہی حالات میں رہ کر بہتری کی اپنی کوشش کررہے ہیں....
اور....
اور ان فوجیوں کے بھی نام..
جنہوں نے سرحد پہ ٹینکوں توپوں اور گولیوں کے سامنے ڈھال بن کر اس سرزمین کا دفاع کیا....
محسن نقوی کے الفاظ میں...
سرحدِ ارضِ وطن تیری حفاظت کے لیے...
کتنے خورشید تیری خاک کے کام آئے ہیں
آئیں..تجدیدِ وفا کریں....کہ دفاع کی ضرورت کہیں بھی کبھی بھی پڑی تو ہم نظر چرا کر نہیں گزریں گے....یہی پیغام ہے یومِ دفاع کا....
سیماب عارف
ایمبسڈر پازیٹو پاکستان
Best writing 👍
ReplyDeleteیوم دفاع و شہداء 🇵🇰