سنبھلنے کے لیے ٹھوکر بہت ضروری ہے...
اب اپنے رستے میں کنکر بہت ضروری ہے!
اب اس خیال کو درکار ہے کوئی پیکر
اور اس نظر کو بھی منظر بہت ضروری ہے
نہیں ضروری...یہی، صرف، بس ہی آخر میں...
فلاں، مزید و دیگر بہت ضروری ہے!!
یہ ڈھانپ لیتی ہے لوگوں کی نیتیں تک بھی...
جو سچ کہوں تو یہ چادر بہت ضروری ہے!
معاشی فکر سے بانٹوں گا تیرے دھیان کو میں...
سو بے دھیانی کو دفتر بہت ضروری ہے!
سیماب عارف
ایمبیسڈر پازیٹو پاکستان
واہ، بہت خوب۔۔۔
ReplyDelete