Tuesday, 23 October 2018

میرے ایمان کے ساتھی

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں 
1-  ایک وہ جن میں اخلاق کی کمی مگر مہارت/قابلیت میں میں بہت زبردست ہوتے ہیں
2-  دوسرے وہ جو اعلیٰ اخلاقی اقدار، مہارت/قابلیت میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں 
ہمارے نئے بننے والے دونوں راہبرز سیماب عارف اور عبداللہ دوسری قسم میں آتے ہیں۔ جو اخلاقی اقدار کے ساتھ ساتھ تعلیمی، دنیاوی، تنظیمی مہارت اور قابلیت میں بھی ہم سب سے بہتر ہیں 
آپ دونوں کو "تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے
سلوگن رکھنے والی تنظیم کے ہراول دستے میں اپنا سکہ منوانے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں 
لیکن میرے ایمان کے ساتھیو! 
یہ آپ کی منزل نہیں ہے۔ کیونکہ منزلوں پہ پہنچ کر تو مزہ ختم ہو جاتا ہے 
مزہ تو رستے کی تنگ و تاریک, خاردار جھاڑیوں سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے, پر پیچ و خم کھاتی پگڈنڈیوں، دنیا کی رنگینیوں سے ضرورت کے مطابق لطف اٹھانے، طائف کے پتھر کھانے شعب ابی طالب کی تنگ و تاریک  گھاٹیوں میں محصور رہنے، تپتی، کوئلہ جیسی ریت پہ احد احد کہنے میں ہے  
میرے ایمان کے ساتھیو! 
داعی کو تو دریا کی مانند ہونا چاہیے۔ جیسے دریا کو جہاں رستہ ملتا ہے تو اپنے آپ کو پھیلا دیتا ہے۔ جہاں زرخیز زمین ملے تو سیراب کرتا جاتا ہے۔  پتھریلی زمیں  ہو تو وقت ضائع کیے پتھروں کو تر کرتے گزر جاتا ہے۔ پہاڑ آ جائیں تو چیر کے رستہ بنا لیتا ہے۔ رستہ تنگ ہو جائے تو اپنے آپ کو سمیٹ کے گزر جاتا ہے۔ اور کھڑا ہو جائے تو ڈیم کی صورت میں فصلوں کو سیراب کر کے انسانیت کیلئے باعث نفع بن جاتا ہے 
اے میرے ایمان کے ساتھیو! 
وقت کم اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ کرنے کے بہت کام ابھی باقی ہیں۔ دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں۔ ابھی تو کروڑوں نوجوان جن تک پہنچنا, ساتھ لے کر چلنا ہے۔  نئی اور خوبصورت بوتلوں میں شراب پیش کرنے والے, نوجوان نسل کو تہذیبوں میں الجھا کر اپنے کلچر اور اسلامی روایات سے دور کرنے والے بہت سے کھلاڑی و مداری میدان میں ہیں جن کا ہمیں قدم پھونک پھونک کے مقابلہ کرنا ہے۔ ہمیں آپ سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں امید ہے آپ ہماری ہمت و حوصلہ  بنو  گے, دست و بازو بنو گے, کسی دکھ اور غم میں ہماری ڈھارس باندھو گے۔ بیک وقت اک راہبر اور دریاں بچھانے والے بے لوث کارکن دونوں صورتوں میں پسند و نا پسند, شخصیت پرستی کے معیار سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف مشن,مقصد اور رضائے الہی کے حصول کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرو گے  
خدا تمہیں اپنی پناہ میں رکھے۔ تکبر و غرور کے کسی انجانے طوفاں سے باخبر رکھے۔ 
بہت بہت مبارک اور استقامت 

وقار احمد 
راہبر پازیٹو پاکستان 

3 comments:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...