Wednesday, 21 November 2018

شرم ہم کو مگر نہیں آتی

شرم ہم کو مگر نہیں آتی
چند سال پہلے کی بات ہے کسی نے مجھ سے کہا...کتابیں پڑھنے کی تو تم بہت شوقین ہو...کبھی سیرت کی کوئی کتاب پڑھی..؟؟
اور مجھے بہت شرم آئی...بلکہ پہلی بار ہی میں نے سوچا....کہ ہاں...حیرت ہے...دنیا جہان کی کتابیں پڑھتے اور جمع کرتے مجھے سیرت پڑھنے کا کبھی خیال نہیں آیا
بچپن کی کچھ درسی کتابوں کے طفیل...کوڑا پھینکنے والی بڑھیا...سفر طائف...اور بدر 313 والے واقعات کے علاوہ...مجھے تو سیرت کا کچھ پتہ ہی نہیں
پھر میں نے پہلی کتاب پڑھی
"محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم"❣
اور پھر اس کے بعد مزید....
میں اس پہ بحث نہیں کرنا چاہتی کہ محبت کے اظہار کے کیا کیا طریقے ہیں....میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ محبت کے تقاضوں میں اطاعت کا پہلا نمبر ہے!!❣
کہیں پڑھا تھا...کہ " عشق تقلید کا دوسرا نام ہے"
سو....جب کبھی دعوہِ عشق کریں.....تو ایک نظر آئینے میں ڈال لیں کہ آپ کی ذات...محبوب کی ہستی کا کتنا عکس لیے ہوئے ہے...؟کتنا اُس کے رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں آپ؟؟؟
اور پھر اگر رنگ کچا دِکھے تو......رُک کر پہلے رنگ گاڑھا کریں!
خود کو عشق کی بھٹی میں پکنے دیں....کہ عاشق خود بخود دِکھ جاتے ہیں....عشق کی خوشبو خودبخود پھیلتی ہے...پھیلانی نہیں پڑتی!
سیرت کو اپنے روزانہ مطالعہ کا حصہ بنالیں...تھوڑا تھوڑا کر کے اُسے جاننے کی کوشش تو کریں جس سے آپ محبت کرتے ہیں
ورنہ غیر کے منہ سے یہی فقرہ سنیں گے
شرم تم کو مگر نہیں آتی!
تحریر سیماب عارف

1 comment:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...