یونیورسٹی میں پڑھتے تھے تو لگتا تھا...اپنا ایک جہان ہے.....
سٹوڈنٹ لائف سے پریکٹیکل لائف (عملی زندگی) میں آئے تو لگا گویا جنت سے دنیا میں اُتارے گئے....
جیسے اپنی ریاست کا کوئی شاہزادہ غدر کے دور میں کسی دوسری ریاست کا بے مول آدمی ہو.....
دنیا آپ کو یونہی ٹریٹ کرتی ہے.....لیکن حقیقت یہی ہے کہ ہر ابنِ آدم کو جنت سے دنیا میں آنا ہی پڑتا ہے....
اب کریں کیا...؟؟؟
اپنی جنت کو یاد کرتے اور دنیا کے سلوک پہ افسردہ ہو کر اپنی بے قدری کا ماتم کریں؟
نہیں....
اب کریں یہ کہ جو...جیسے حالات آپ کو درپیش ہیں انہی کو مفید بنانے کی کوشش کریں....انہیں ضائع نہ کریں....ممکن ہے یہ آپ کی تجربہ گاہ ہوں.....قدرت کے تکوینی امور آپ نہیں جانتے....کبھی کبھی دنیا کے معیار کے مطابق بظاہر ناکام فرد قدرت نے ایک کارآمد پرزے کی طرح کسی سسٹم میں جوڑا ہوتا ہے....♥
سو' کوشش کیجیے کہ زندگی کی مشین کا ایک کارآمد پرزہ بن کے جیا جائے....یہی اصل کامیابی ہے❣
مالک آپ سے راضی ہو!!
شب بخیر!🙂❣
(تحریر: سیماب عارف)
رہبر پازیٹو پاکستان
No comments:
Post a Comment