اس ملک کا کچھ نہیں ہو سکتا...یہاں کا ماحول یونہی گندا رہے گا...کوئی قانون نہیں....کوئی اصول نہیں...سب لوگ کرپٹ اور بے ایمان ہیں...
میں نے گاڑی میں بیٹھے اپنے دوست کے ساتھ گرما گرم بحث کرتے ہوئے کہا..میں گاڑی ڈرائیو کررہا تھا...اور میرا دوست جوس کا ٹِن منہ کو لگائے میری بات سن رہا تھا...ٹریفک سگنل پہ گاڑی رکی...میرے دوست کا ٹِن خالی ہوا....اُس نے کار کا شیشہ نیچے کیا اور خالی ٹن پیک باہر سڑک پہ اُچھال دیا..
سگنل ابھی سبز نہیں ہوا تھا...ٹریفک سارجنٹ چوک کی دوسری سمت کھڑا تھا....میں نے ایک لمحہ اُسے دیکھا اور دھیان نہ پاکر فُل سپیڈ میں گاڑی بھگادی...
سگنل ابھی سبز نہیں ہوا تھا...ٹریفک سارجنٹ چوک کی دوسری سمت کھڑا تھا....میں نے ایک لمحہ اُسے دیکھا اور دھیان نہ پاکر فُل سپیڈ میں گاڑی بھگادی...
ریڈیو پہ گانے لگے ہوئے تھے...اور آج شام ہم نے سینما میں نئی انڈین مووی دیکھنے کا پلان بنایا تھا..وہی جو ابھی آئی ہے "زیرو" مگر اتنا فلاپ بزنس کرنے کے باوجود شام 4 بجے والا ٹکٹ نہیں ملا..25 دسمبر کی چھٹی تھی...ہم دونوں ذرا آؤٹنگ کے لیے نکلے تھے...مگر یہ سالا سسٹم...اس ملک میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے..
سیماب عارف
ایڈیٹر ای-میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان
No comments:
Post a Comment