Sunday, 20 January 2019

سرخ بتی میں

سُرخ بتی جلی ہوئی ہے....اور دور حدِ نگاہ تک ٹریفک جام ہے.....آپ کی گاڑی اس رش میں سب سے پیچھے پھنسی ہوئی ہے....اور جلدی تو یار بہت تھی...کہیں پہنچنا تھا....مگر اب...
نہ مسلسل ہارن بجانے سے راستہ بن رہا ہے....نہ کچھ اور سمجھ آرہا ہے....
غصہ...جھنجھلاہٹ....بے بسی....
اسٹیرنگ پہ زور سے مکا مارا....مگر ہاتھ ہی دُکھا....
فرض کیا آگے ٹریفک جام اس وجہ سے ہے کہ کوئی حادثہ ہوگیا ہے...یا چلیں ملکی المیوں کو دیکھتے ہوئے فرض کرتے ہیں کہ کوئی الو کا پٹھا VIP گزر رہا ہے پروٹوکول کی گاڑیوں کے ساتھ...اس لیے آدھے گھنٹے سے پہلے ٹریفک نہیں چلے گی....
پھر اب....؟؟؟
یہ آدھا گھنٹہ کیا کریں....جھنجھلاہٹ اور غصے میں گزار دیں.؟..چیختے چِلّاتے رہیں؟
اس سے کیا ہوگا....؟
کچھ نہیں....
اب ذرا ٹھنڈا سانس لیجیے...خود کو relax کرنے کی کوشش کریں....درود پاک پڑھ لیں....یا دھیان بٹانے کی کوشش کریں....
ممکن ہے یہی آدھا گھنٹہ وقت آپ کے پاس بچا ہو....یہی آپ کی زندگی ہو....ابھی جب ٹریفک کُھلے تو آپ خدانخواستہ کسی حادثے کا شکار ہونے والے ہوں....تو کیا زندگی کا آخری وقت سٹیرنگ پہ مکے مارتے گزر جائے گا؟
یا چلیں فرض کریں وہ جس ٹرین کے چھوٹنے کی جلدی تھی آپ کو اس کو کوئی حادثہ درپیش ہو اور آپ کو بچانے کے لیے ٹریفک میں پھنسا دیا گیا ہو....یا اور بھی بہت سے ممکنات ہیں...!!
زندگی کبھی جب یوں سرخ بتی پہ رُک جائے یا ٹریفک رش میں پھنس جائے....تو بہت زیادہ جھنجھلاہٹ کا شکار نہ ہوں...میں یہ نہیں کہہ رہی کہ کبوتر کی طرح بلی کو دیکھ کے آنکھیں بند کر لیں...مگر اُن ممکنات کو ضرور سوچیں....آپ کا غصہ تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے گا....جھنجھلاہٹ قدرے کم ہوگی....جب آپ کا بس ختم ہو جائے تو اُس پہ چھوڑ دیں....جو ہر شے کو بے بس کردینے کی قدرت رکھتا ہے.....جس نے کچھ سوچ کے روکا ہوگا.....
اُس پر یقین تو کیجیے!♥
بہت وقت سے اسٹیرنگ پہ مکا مارتے اور جھنجھلاتے ہوئے مجھے بھی اچانک خیال آیا....ممکن ہے یہ آدھا گھنٹا آخری ہو...
آپ بھی سوچیے گا ضرور!
شام بخیر!
سیماب عارف
 میگزین ایڈیٹر اینڈ رہبر پازیٹو پاکستان

No comments:

Post a Comment

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...