کچھ عرصہ پہلے کسی "خیرخواہ" نے کسی دوسرے "خیرخواہ" کی ایسی گفتگو کے سکرین شاٹ لے کر بھیجے جو میرے لیے ناگوار تھی...
میں نے انہیں منع کیا کہ آئندہ وہ کسی کو میری برائی کرتا سنیں تو مجھ تک نہ پہنچائیں...چہ جائیکہ کسی اصلاح کی ضرورت ہو...
والد صاحب بچپن سے ایک بات سمجھایا کرتے ہیں کہ اگر کوئی آپ کے سامنے کسی کی آپ کے بارے میں کہی گئی ناگوار بات آپ سے کرے...تو وہ آپ کا دوست نہیں...کیونکہ اُس نے دو لوگوں میں بددلی اور نفرت پیدا کی ہے....
ان دنوں ایک عجیب رواج چل نکلا ہے....راز افشانی کا....جسے "سکرین شاٹ" کے نام سے جانا جاتا ہے....
کسی کی گفتگو کو " as it is" دوسروں کے سامنے رکھنا...
دو لوگوں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے چاہے وہ کسی بھی نوعیت کی ہو....اس گفتگو کا بیک گراونڈ، لہجہ، بات، کچھ بھی تیسرے بندے کو کبھی بھی صحیح سے سمجھ نہیں آسکتی یوں سکرین شاٹس پڑھ کے...اور بغیر کسی ناگزیر وجہ کے بتانا اخلاقی طور پہ بددیانتی ہے...
میں کبھی کبھی حیران ہوتی ہوں ہم کوئی بھی سکرین شاٹ publicly کیسے شئیر کردیتے ہیں...چہ جائیکہ وہ بات کرنا اشد ضروری نہ ہو جائے...اس میں بھی احتیاط کی جاسکتی ہے...صرف متعلقہ بندے تک شئیر کر کے...
ورنہ سابقے لاحقے ہٹا کے بات کی یا سنی جائے تو ہیرو سے ولن اور وِلن سے ہیرو بن سکتا ہے...
مالکِ دو جہاں خبیر و علیم ہے مگر اُس کی رحمت اپنے بندوں کے راز عیاں نہیں کرتی....کوشش کیجیے...جہاں ضروری نہ ہو وہاں ہم دو افراد میں آپس کی بات کسی تیسرے سے نہ کہیں....کیونکہ ہمارا ہر فرد سے تعلق ایک جیسا نہیں ہوتا نہ ہی لہجہ، انداز اور وجہ فون میسجز سے اخذ کی جاسکتی ہے!
سیماب عارف
ایڈیٹر ای- میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان
Screeshots...😅😅
ReplyDelete