💚سگریٹ پیتے لڑکے کو ابا جی نے منع کیا تو وہ ابا جی سے چھپ کے پینے لگا.....
میری کسی دوست سے کسی موضوع پہ بحث ہوئی تو اُس نے دلیل پہ قائل ہونے کے باوجود مجھے سٹیٹس سے hide کرنا شروع کردیا....😄
لوگوں سے دوستی کر لیں...خالص ناصحانہ رویہ اس دور میں چِڑ اور بے زاری پیدا کرتا ہے بہتری نہیں!!
💚 سوشل میڈیا انسان کی شخصیت کا آئینہ دار تو ہو سکتا ہے مگر اس کی لائف سٹوری نہیں.....(ممکن ہے کسی نے اپنی مرضی کی رائے بنانا چاہی ہو 😋)
خوامخواہ اُلٹے مطلب نہ نکالا کریں!
💚 سب سے قیمتی چیز جو آپ کسی کو دے سکتے ہیں وہ وقت ہے......لوگوں کو وقت دیں....انسانوں کو موضوعات بنائیں!!
💚 ہر بات عقل کے ترازو میں تولنا ضروری نہیں....کبھی کبھی بےوقوفانہ باتیں اور حرکتیں بھی relax رہنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں....انسان کے اندر کا بچہ خوش ہوتا ہے.....خوشی کا مادی اور عقلی وجود ہونا ضروری نہیں!!
اپنا خیال رکھیں...بارش ہورہی ہے....موسم خوشگوار ہے....موڈ بھی اچھا ہونا چاہئیے....تازہ نکھرا دھنک جیسا.....
اللّٰہ پاک آپ کی زندگی سے مسائل کے گہرے بادل دور لے جائے...
سیماب عارف
ایڈیٹر ای-میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان
No comments:
Post a Comment