يَا أَيُّهَا الَّذِينَ اٰمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ. (سورہ البقرہ -۱۸۳)
ترجمہ: اےایمان والو! تم پر روزے فرض کر دئیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم متقی ہو جاؤ۔
رمضان المبارک کا مہینہ جہاں بہت سی رحمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے، اسی طرح ہم انسانوں میں خوفِ خدا اور اس کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ سب کوشش کرتے ہیں کہ اس ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کما لیے جائیں۔ کوئی راشن پیکٹس بنا کر تقسیم کرتا ہے تو کوئی افطار کیمپس لگا کر اس کا ثواب کماتا ہے، غرض یہ کہ سب حسبِ توفیق اور اپنی بساط کے مطابق اللہ کی رضا کی خاطر مخلوقِ خدا کی خدمت کرتے ہیں تاکہ آخرت میں اجرِ عظیم سے نوازے جائیں۔
جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے:
فَاٰتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (سورہ روم- ۳۸)
ترجمہ : تو اہلِ قرابت اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق دیتے رہو۔ جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں یہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ اور یہی لوگ نجات حاصل کرنے والے ہیں۔
یہ ماہِ مبارک رحمتوں، برکتوں، نیکیوں، صبر و شکر، ایثار و قربانی، رب کی رضا و خوشنودی کا مہینہ کہلاتا ہے اور ہر مسلمان کے لیے اس مہینہ کی بہت اہمیت ہے، عبادات کے ساتھ ساتھ ہم ہر طرح کے نیک کام کر کے اس ماہ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کی جستجو اور کوشش میں لگےرہتے ہیں۔
اس مقصد کیلئے جناب عبداللہ خان صاحب رہبر پازیٹو پاکستان نے پازیٹو پاکستان کی طرف سے سیکٹر جی-۱۱، اسلام آباد میں رمضان افطار کیمپ کا اہتمام کیا ہے جہاں پورے رمضان المبارک افطار کے وقت دسترخوان سجایا جاتا رہے گا اور الحمدللہ ہر روز بہت سے افراد اس دسترخوان سے سیر ہو کے جاتے ہیں۔
اس نیک عمل میں جناب وقار احمد صاحب رہبر پازیٹو پاکستان کے ساتھ امبیسیڈرز ، مِشن ہولڈرز اور ممبرز مل کر رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس نیکی کے بدلے سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور سب کی عمر و کمائی میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
تحریم چوہدری
مِشن ہولڈر پازیٹو پاکستان
A beautiful blog by Tehreem Chaudhary!
ReplyDeletePlease read and share with your friends
ReplyDelete