”مُعاشرہ سُدھارنے کیلٸے آغاز خُود سے کریں“
یہ محض ایک مقُولا نہیں بلکہ ایک ایسی رنجیدہ حقیقت ہے کہ جِسے جانتے تو سب ہیں پر مانتا کوٸی نہیں۔
جی ہاں، یہ با لکل یُونہی ہے جیسے آج کا بدنصیب مُسلمان اللہ تعالٰی ”کو“ تو مانتا ہے پر اللہ تعالٰی ”کی“ نہیں مانتا۔
اورایسا صرف اسی لیے ہے کہ آج کا انسان اس بات سے ہی انجان ہے کہ مُعاشرہ ہوتا کیا ہے۔ یہ کیسے بنتا ہے۔ کون سے عوامل ہیں جو اِس کو بنانے یا بگاڑنے میں اثرانداز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کا ہر انسان اپنی ذات کے لیے بہترین وکیل اور دوسروں کے لیے بہترین منصف کا دعوے دار ہے یعنی ہم یہ تسلیم کرنے کو راضی ہی نہیں کہ ہم نے غفلت برتی اور اگر ایسا ہی ہے تو اس معاشرے کی بدحالی کا زمہ دار آخر کون ہے؟
یاد رہے کہ کوٸی بھی انسان ماں کے پیٹ سے مُلّا یا ڈاکُو بن کر نہیں آتا یہ مُعاشرہ ہی ہے جو اُسکی تربیت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ وہی مُعاشرہ جسکی ترجمانی آپ، میں اور ہم سب کرتے ہیں۔
جی بالکُل... یہ ہم خُود ہی ہیں جو مِل کر ایک مُعاشرہ تعمیر کرتے ہیں وہ مُعاشرہ جس میں فردِ واحد کی وہی اہمیت ہے جو کسی سیڑھی میں پیوست اُس step کی ہوتی ہے جو اپنی جگہ پر رہتے ہُوے ہماری بُلندی میں اضافہ کرتا ہے سو ہمیں بھی اِسی طرح مُعاشرے میں رہتے ہوئے اِس کے وقار کو بُلندی سے ہمکِنار کرنے کی کاوِش میں لگے رہنا چاہیے۔
لہٰذا اپنی اہمیت کو جانیے اور اِس مُعاشرے اور اِس مُلک و مِلت کی تعمیر میں اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کریں!
خُداوند کریم آپ کا حامی و ناصر ہو۔ا
زیشان علوی
No comments:
Post a Comment