Wednesday, 15 August 2018

آزادی


                                                   Contributed by: Muhammad Ibrahim



پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے ۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ۔ اس لیے اس اہم دن کوہم بہت جوش و خروش سے منا تے ہیں ۔ اس دن کو ہم پٹاخے پھو رتے ہیں،جھنڈے اور جھنڈیا لگاتے ہیں ،وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب تو ہم بچپن سے ہی سنتے آئے ہیں کہ آذادی کے دن ہمیں کیا کچھ کرنا چاہیے ۔ مگر بہت کم ہی پڑھا ہے، سنا ہے اور کسی نے بتایا ہے کہ آزادی کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے ۔ آج کا میرا موضوع آزادی کا دن نہیں بلکہ میرا ایک سوال ہے۔"کیا ہے آزادی"؟
آزادی بظاہر ایک چھوٹا سا لفظ ہے ۔مگر ہم نے اسکے پس منظر پر کبھی غور نہیں کیا ۔ اصل میں آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔ کیا صرف آزادی یہ ہے کہ ہم 14اگست والےدن پٹاخے پھوڑے، اپنی چھتوں پر جھنڈے لگائے، اپنی گاڑیوں پر جھنڈیاں لگائے اور اگلے ہی دن جھنڈے اور جھنڈیوں اتار پھینکیں! کیا یہ ہے آزادی؟ اسی لیے ہمارے بزرگوں نے اتنی قربانیاں دیں؟
آزادی ایک جذبہ ہے جنون ہے مگر آج کے دن یہ صرف ایک لفظ ہے۔آج کی یوتھ ہر چیز میں مہارت حاصل رکھتی ہے مگر افسوس حب الوطنی کا مطلب نہیں جانتے ۔ہم کہتے ہیں پاکستان نے ہمیں کیا دیا ہے مگر ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا سوائے بدنامی کے ۔ آج ہمیں اپنی مصروف زندگی سے فرصت ملے تو پتہ چلے کہ آزادی ایک لفظ نہیں آزادی ایک احساس ہے۔ ہر انسان دو نمبری کرنا جانتا ہے ۔ ہم بد نام کرتے ہیں سیاستدانوں کو مگر ان سے بڑے مجرم توہم خود ہیں۔ہم سمجھتے ہیں ہمارے بغیر پاکستان کچھ نہیں مگر حقیقتاً دیکھا جائے تو اس ملک کے بنا ہم کچھ نہیں۔
کیا یہ ہے آزادی کہ ہم بڑے افسروں کو خود رشوت دیتے رہے اور بعد میں بدنام اپنے معاشرے کو کرے ۔ پہلے ہر جگہ خود گندگی مچاتے رہیں اور بعد میں اپنے معاشرے کو بدنام کرے ۔ کسی انسان پر پہلے خود جھوٹا الظام اور فرضی پرچہ کروائے اور بعد میں اپنی ہی عدلیہ کو برا کہیں۔ ہم بد قسمتی سے ہمیشہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم اس معاشرے کو خود خراب کر رہے ہیں۔
آزادی یہ نہیں کہ ہم خود معاشرے کو خراب کرے اور بعد میں بدنام بھی اپنے معاشرے کو ہی کریں ۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا خود احساس کرنا پڑے گا ورنہ ان کے نتیجہ کے ہم خود ہی مجرم ہوں گے ۔ ان قربانیوں کو ایسے ہی ضائع نہیں جانے دینا ۔ تو۔۔۔۔ اٹھو جاگو! اور اپنے ملک کے لیے محنت کرو اور کئ نعروں کی جگہ صرف ایک نعرہ لگاؤ ہمیں "قاعد کا پاکستان" چاہیئے جیسا انھوں نے خواب دیکھا تھا ویسا نا کہ نیا اور پرانا پاکستان
یہ ملک ہمارا ہے اس کی قدر کرو اور اللہ کا شکر ادا کرو کے اس نے ہمیں ایسی نعمت سے نوازا اگر کبھی کوئی مصیبت آئے تو یاد رکھو قاعد اعظم نے فرمایا ، " مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا
پاکستان زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد!!

2 comments:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...