قسط نمبر 2
ابھی سوئے هی تھے که هلکے جھٹکوں اور کھٹکوں سے آنکھ کھل گئی. موبائل کے لئے ادھر اُدھر هاتھ مارا تو یاد آیا وه تو چارجنگ پر لگایا تھا. سوچا، چلو! 100 فیصد چارج هو گیا هو گا. خوشی خوشی دیکھا تو وه 19 فیصد پر زندگی کی آخری سانسیں لے رها تھا. اصل صدمه تو یه تھا که پیچھے سے سوئچ هی بند تھا 😵 . خیر صبر کا کلمه پڑهتے چپ چاپ تیار هو کر باهر نکلے. ایک دیسی بس کلچر کا ثبوت اور آملیٹ رنگ کی ایک بس سِری پائے جانے کو تیار کھڑی تھی. جلدی جلدی سب لڑکیوں کو اُس میں فِٹ کیا اور سفر شروع کیا گیا.
اِس دفعه حالت غیر هونے سے پهلے هی هم سٹیٹس دے چکے تھے، سو طبیعت بحال رهی. کچھ دیر بعد گاڑی ایک پٹرول پمپ په رکی. هم نے بھی خود کو هوا لگوائی اور دوباره گاڑی میں سوار هو گئے. گھنٹه بھر تو چپ رهے که شائید یهاں ناشتے کا رواج نهیں پایا جاتا، مگر اُس کے بعد تقریری جوش چڑها هی تھا که: صدرِ عالی وقار! بھوک تهزیب کے آداب بھلا دیتی هے مگر اِس سے پهلے که هماری گُل افشانی آگے بڑهتی، بس کو ناشتے کے اعلان کے ساتھ روک دیا گیا.
پھر حویلیاں، ایبٹ آباد اور مختلف جگهوں سے هوتے، اترتے چڑهتے اور مختلف مناظر کو کیمرے میں محفوظ کرتے بالاکوٹ جا کر دم لیا. ٹین سے بنے گھروں کو دیکھتے دیکھتے ایک دم احساس هوا که ارے! هم تو دریائے کنهار کے پُل پر کھڑے هیں جسے دیکھنے کے مارے شوق کے گاڑی سے تقریباً آدھے باهر هی لٹک گئے مگر بیلا نے همیں فوراً اندر کھینچ لیا اور هم آگے کی طرف روانه هوئے.
اگلا پڑاؤ کیوائی تھا. ایک ریسٹ هاؤس نما جگه پر هم اُس آملیٹ... اوه! میرا مطلب هے اپنی زرد بس سے باهر نکلے اور ایک کمرے کی جانب بڑهے. ایک دم دور سے دیکھا تو الیکٹریسٹی بورڈ کا گُماں گزرا. هجوم کو چیرتے جلدی سے وهاں پهنچے اور اُسے چھو کر دیکھا تو وه واقعی سوئچ تھا. هم تو مارے خوشی کے اُسے دیکھتے هی ره گئے مگر بیلا نے فوراً چٹکی کاٹی اور بولی: "اِس کی پوجا کرنا بند کرو اور فون چارجنگ پر لگاؤ"🔌. خدا کا شکر ادا کرنے کو آسمان کی جانب هاتھ اٹھائے اور اوپر دیکھا تو پنکھا بند تھا. تب جا کر احساس هوا که ارئے! همیں گرمی کیوں نهیں لگ رهی 😂. انعم سے ﺫکر کیا تو کهنے لگی، "پاگل! یه ٹھنڈا علاقه هے". کپکپانے کی ایکٹنگ شروع کرنے هی لگے تھے که مردان خانے سے کھانے کا بلاوا آگیا جهاں اعلان کیا گیا که تاریکی کی وجه سے هائیکنگ کی بجائے آگے کا سفر جیپ پر کیا جائے گا. هم نے بھی جلدی سے زادِ راه کو ایک کندھے سے دوسرے کندھے پر کیا اور جیپ کا انتظار کرنے لگے.
جاری هے...
رابعہ لطیف
(مشن ہولڈر پازیٹو پاکستان فیصل آباد)
No comments:
Post a Comment