Tuesday, 11 September 2018

سفرنامہ: الوندی4 - قسط نمبر 3

قسط نمبر 3
تھوڑی دیر بعد رنگ برنگی جیپوں کی ایک پیاری سی لائن لگ گئی. هم بھی ایک سرخ چمچماتی جیپ میں بھر دئیے گئے. جس کی کھڑکیاں تو کیا کھڑکیوں کے پردے تک ندارد تھے. حنا آپی اپنے مُنے اور فیملی کے ساتھ صفِ اول میں بیٹھ گئیں (فیملی صاحب کا نام یاد نهیں). کچھ دیر بعد شهباز بھائی بھی کسی ناگهانی آفت کی طرح نازل هوئے مگر انهیں بھی کسی نه کسی طرح فِٹ کر لیا گیا. مگر انهیں دیکھ کر مُنے نے جو رونا شروع کیا...که چپ هونے میں نه آیا. پته نهیں کیوں؟؟...
ڈرائیور نے اندھیرے میں اندھا دھند فائرنگ... میرا مطلب ڈرائیونگ شروع کر دی تھی. کناروں پر بیٹھنے والی معصوم عوام هر جھٹکے پر "هائے، اوئی، آؤچ" کا سائرن بجاتی رهی مگر ڈرائیور انکل پر اس کا مطلق اثر نه هوا. ﺫرا آگے آئے توLeopard Zone کا بورڈ دکھائی دیا. انعم نے چلتی گاڑی سے بھی کئی جھاڑیوں کو هلتے هوئے دیکھ لیا تھا. سب نے کم از کم ایک دفعه Leopard کی آمد کو محسوس کیا. اچانک ثنا کی چیخ بلند هوئی اورساتھ هی وه شمائیله کی گود میں آگری.  اُس کے مطابق شاید کوئی شیر جیپ کا راسته کاٹ گیا تھا. فوراً ﺫهن میں خیال آیا که یه جانور بندوں کونهیں بلکه بندروں کو کھانا زیاده پسند کرتا هے. تو همیں اپنی چھوڑ دوسروں کی فکر پڑ گئی. انعم نے واکی ٹاکی پر فوراً چھوٹُو کو اطلاع کی اور اُسے باهر لٹکنے سے خبر دار کیا. 
مزید آگےگئے تو باربی کیو زون شروع هو گیا. ﺫرا حوصله هوا اور اپنی اپنی نشستوں پر واپس ٹک گئے. کچھ دیر بعد ایک خوبصورت سے ریسٹ هاؤس کے باهر جیپ رکی. خوشی کے مارے آدھے باهر هی لٹک پڑے که شائید همارا پڑاؤ اِس شاندار جگه پر هے. مگر 5 منٹ کی خوشی کے بعد اطلاع ملی که آگے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی اینٹری هو رهی هے اِسلئیے احتیاطاً یهاں رهنے کی خوش فهمی سے باهر نکل آئیں کیونکه همارا انتظام پائے کے پهاڑوں پر هو چکا تھا. منه بسور کر چپ هو رهے که "تو شاهیں هے بسیرا کر پهاڑوں کی چٹانوں پر". باقی تمام سفر چپ چاپ بیٹھ کر بجتے دانتوں کا لطف لیتے رهے. شهباز بھائی مسلسل منه پر کپڑا جمائے بیٹھے تھے.  کیونکه جیسے هی آنچل سَرکتا، مُنا رونا شروع کر دیتا تھا.  پته نهیں کیوں... ؟؟؟
جاری ہے... 

رابعہ لطیف
(مشن ہولڈر پازیٹو پاکستان فیصل آباد)
https://www.facebook.com/events/2160008324228814/

1 comment:

  1. واہ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
    حنا کے صاحب کا نام اظہر ہے۔۔۔

    ReplyDelete

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...