Wednesday, 19 December 2018

آدھی قیمت ہم دیں گے

پچھلے سال جب میں گوجرانوالہ تھی تو sage کےپوسٹر راہوالی کی سڑکوں پہ روزانہ سفر کے دوران میری نظر سے گزرتے تھے..... ( sage کوئی برینڈ ہے معلوم نہیں کپڑوں کا یا جوتوں کا...کہ اپنی معلومات اس معاملے میں صفر ہیں).
اُن پوسٹرز پہ ایک جملہ لکھا ہوتا تھا...
"آدھی قیمت ہم دیں گے"...
 پہلی بار جب میری نظر پڑی تو اس جملے نے مجھے بہت متاثر کیا♥
اور خصوصاً اس بات نے کہ یہ آفر تو ہر برینڈ سال میں ایک دو بار دیتا ہے....50% سیل....
لیکن یہ جملہ بڑا موثر اور اپنایت والا تھا...گویا وہ ہماری خریداری میں آدھے پیسے جیب سے چُکائیں گے...🙂🙃
حروفِ تہجی تو وہی 38 ہیں مگر ان کی ترتیب سے جو جملے بنتے ہیں ان میں کچھ الفاظ بڑے موثر ہوتے ہیں....💖
بات کا بھی ایک ذائقہ ہوتا ہے....اور لہجہ اس میں نمک کی طرح ہوتا ہےء....ایک دم متناسب ہو تو ذائقہ پرفیکٹ....اور ذرا سا کم زیادہ ہو جائے تو کھانے کا مزا کرکرا....
متناسب بات کا ہنر بھی ایک آرٹ ہے....کہاں کم بولنا ہے کہاں زیادہ....کہاں اونچا کہاں آہستہ....اور پھر کہاں بولنا ہے کہاں نہیں...
الفاظ کا چناو کس موقع پہ کیسا ہو....پھر لہجے اور بات کا کمبینیشن کیسا ہو....
گفتگو ہماری عکّاس ہوتی ہے....اور مخاطب پہ گہرا اثر چھوڑے بغیر نہیں جاتی....
خدا ہماری بات کو مرہم بنائے...زخم نہ بننے دے....

سیماب عارف
ایڈیٹر ای- میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان 

No comments:

Post a Comment

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...