بچپن میں جب ریل گاڑی پہ کراچی سے پنجاب کا سفر کیا کرتے تھے....تو اتنی دلچسپی پنجاب پہنچنے میں نہیں ہوتی تھی...جتنی سفر میں ہوتی تھی....ریل کی چھک چھک...دلکش مناظر...کھڑکی والی سیٹ کی لڑائی....خوانچہ فروشوں کی آوازیں....سٹیشن....گاڑی رُکنے اور چلنے کی وسل.....اور کبھی کبھی پچھلی برتھ پہ سوئے ہوئے بچے کی مہربانی سے اگلی سیٹ پہ ہونے والی ناگہانی بارش....😂
غرض کہ ٹرین سے جُڑی ڈھیر ساری چیزیں.....
کبھی کبھی کچھ راستے بذاتِ خود منزل سے اہم ہوتے ہیں....راستہ طے کرنے کا لطف منزل کو پالینے سے زیادہ ہو جاتا ہے....زندگی کے راستے میں اہم یہ ہے کہ ہم صحیح سمت میں ہوں.....منزل کب کہاں کیسے ملے گی...اُسے متعین تو ضرور کریں....مگر اُسے "حاصل نہ بنائیں....حاصل...آپ کا راستہ ہے...آپ کی کوشش....آپ کی لگن.....پہنچنا نہ پہنچنا آپ کے اختیار میں نہیں....یہ اُس کے اختیار میں ہے جس کا راستہ ہے....💕
وہ چاہے گا تو یہ بھی ہوسکتا ہے....ایک ہی جست میں یہ حدود اربع سمیٹ دے....اور چاہے تو عمر راستے میں ہی تمام ہوجائے....
کچھ بھی ہو پر سمت کے تعیّن میں یہ غلطی نہ ہو کہ....
جنہیں راستے میں پتہ چلا کہ یہ راستہ کوئی اور ہے...💔
خدا ہمیں صراطِ مستقیم پہ چلائے...اور پھر قائم بھی رکھے!!
ہر ابنِ آدم کی خیر ہو....
سیاب عارف
ایڈیٹر ای-میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان
No comments:
Post a Comment