پاکستان میں معاشرتی بہتری، مرتبۂ عمل، سیاحت، نفس، شخصی تحسین کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں میں جذبۂ حب الوطنی جیسے حساس نظریوں پر کام کرنے کے لیے مختلف ناموں سے تنظیموں کی بنیاد رکھی گئی لیکن محدود اغراض و مقاصد کی وجہ سے استحصال کی جانب بڑھتے گئے اور کچھ نے سیاست کو پہنائے خواہش رکھا اور کچھ تو وسائل کی نا امیدی میں درکِ اسفل کی نظر ہوئیں۔
باوجود اسکے کہ فلاحی و سماجی سوچ استحکام کی طرف بڑھتی گئی اسکی خاصی وجہ یہ تھی کہ معاشرتی بہود کے لیے کچھ کرنے کا جنون کچھ لوگوں کا رختِ سفر رہا۔
سیاسی و مذہبی ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رکنیت میرے لیے طرّہ امتیاز ہے۔ اسکے سبب مجھے مختلف پلیٹ فارمز پر عملی کام کا موقع ملا اور خندہ دلی سے کام کیا اور بفضلِ اللہ تعالٰی حسبِ توفیق مصروفِ عمل بھی ہوں۔
سب کچھ اچھا ہونے کے باوجود قلبی تسکین میسر نہ تھی کیونکہ خواہش یہ تھی کہ معاشرے کے بگڑتے عکس کے ذمہّ دار ہم نوجوان طبقہ ہیں، بس خواہش تھی کہ مستحکم ادارہ ہو جو نوجوانوں میں شعور، تخلیقی سوچ، آدابِ معاشرت اور کچھ کرنے کے لیے آگے بڑھنے جیسے معاملات میں رہنمائی کرے۔
حلقہِ احباب کے توسط سے میری ملاقات شاعرِ مشرق اور خودی کی سوچ میں میرے مرشد علامہ اقبال کے شاہین اور میں کہونگا کہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فہمی سوچ میں مستغرق صدر پازٹیو پاکستان محترم عابد اقبال کھاری صاحب سے ہوئی۔
آپ پازیٹو پاکستان کے نام سے تمام مسلکی، لسانی، تعصبات سے در کنار نوجوانوں کی تربیتی نیٹورک چلاتے ہیں۔ آپ سادہ طبیعت اور نفیس شخصیت ہیں جس کی بدولت اللہ رب العزت نے بہت نوازا ہے۔۔محترم اقبال کھاری صاحب نوجوانوں میں عقابی روح دیکھنا چاہتے ہیں اور حدِ لا متناہی تک تربیت کی سیڑھی پار کرانا چاہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں آپ کے مدلل پُرمغز خطابات اور آپکی سوچ پازیٹو پاکستان کی شکل میں نوجوان نسل کے لیے گلدستہ ہیں جس کی خوشبو تسکینِ ِقلب ہے۔
یقیناً ابتدائی ملاقات تعرفاً ہوتی ہے کچھ عرصہ نظر میں رکھنے کے بعد پازیٹو پاکستان کو پرکھنے سے نتیجتاً اخذ یہ ہوا کہ جو لوگ علامہ اقبال کی سوچ پر گامزن ہیں وہ ضرور مضبوط نظریات کے وارث ہونگے۔
رکنیت حاصل کرنے کے بعد مختلف قسم کی تربیتی نشستیں اور سیمیناروں میں شرکت سے محسوس ہوا کہ دیر آید درست آید۔
پازیٹو پاکستان یقیناً تربیت کی گلشن سے مہکتی خوشبو کی مانند ہے جو بلاتفریق و تمیز سب کو مہکاتی ہے ۔ نوجوان نسل کی معاشرتی تربیت میں کوشاں پازیٹو پاکستان کی ٹیم قابلِ تحسین ہے۔
میں ضمناً یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری صاحب کے بعد میرے لیے آئیدیل کردار صدر پازیٹو پاکستان عابد اقبال کھاری صاحب ہے کیونکہ آپ تخلیقی سوچ کے مالک اور امت کے ہر فرد سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
پازیٹو پاکستان چاروں صوبوں کا مشترکہ فارم ہے جہاں تربیت کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں سمیت کئی اصولی نظریات سے روشناس کرایا جاتا ہے جوکہ قابلِ تعریف ہیں۔
اسلامی معاشروں کی بنیادوں میں بھی سب سے بڑا کردار آدابِ معاشرت کا ہے۔ معاشرے بنتے بھی باہمی تعاون سے، محبت و اخلاص اور بھائی چارہ سے ہیں۔ ہر مسلمان پر حق ہے کہ وہ معاشرتی رہن سہن میں تعاون کرے، یقیناً فرداً فرداً یہ عمل ممکن ہے لیکن محدود اس لئے کہ جو کام پانچ انگلیاں کر سکتی ہیں وہ ایک نہیں۔
تو ان دشواریوں سے بچنے کے لیے پازیٹو پاکستان جیسے پلیٹ فارمز ہیں جہاں تربیت کے ساتھ شخصی تعاون سے بول چال، میل جول، مدلل گفتگو، قومی معاملات، تعلیم و تربیت جیسے معاملات میں نکھار لایا جاتا ہے۔
پازیٹو پاکستان میرے لیے ایک کتاب ہے جس کا ہر صفحہ کوئی نہ کوئی سبق دیتا ہے تو میں لازم سمجھوں گا کہ اس کتاب کو ضرور پڑھیں یعنی معاشرتی تربیت کے اس گہوارے کا حصّہ ضرور بنیں۔
شکریہ پازیٹو پاکستان
نجیب زہری
ہیڈ علماءونگ اور ایمبیسڈر پازیٹو پاکستان
👍🏼
ReplyDelete