بڑوں نے کہا بھی کہ دیکھو میاں تجربہ تجربہ ہے!
جواد شیخ کا یہ خوبصورت شعر بڑے سچّے شعروں میں سے ہے....♥ اور میرا پسندیدہ بھی...
شام ایک دوست سے ملنے گئی تو اس کی والدہ سے گپ شپ ہونے لگی....خالہ جان مجھ سے چھوٹی چھوٹی باتیں پوچھ رہی تھیں...کس گاؤں سے ہو...کیسا ہے...وغیرہ...میں جواب دیتی تو انہیں اس سے متعلق اپنی کوئی بات یاد آجاتی...اپنے بچپن...لڑکپن...جوانی کی....اور وہ مجھے اپنے گئے دنوں کے قصے سنانے لگیں....
بیتے وقت کی باتیں کرتے ہوئے اُن کی آنکھوں میں بے پناہ چمک اور چہرے پہ اتنی نرم مسکان تھی کہ میں اپنی باتیں روک کر قصداً اُن سے ان کے بارے میں سوال کرنے لگی..🙂
بڑی عمر کے افراد خصوصاً بزرگ...دادا دادی نانا نانی یا کوئی بھی بوڑھا فرد ہو...ان سے باتیں کرنے سے زیادہ سنا کریں..ان کے بچپن کے قصے..پرانے دور کے حالات و واقعات..کہانیاں..داستانیں..اور تجربے...💕
میں کبھی دادی اماں کے پاس بیٹھوں تو ریکارڈر آن کر لیتی ہوں....وہ بیتے وقت کی باتیں سناتی ہیں....تحریکِ پاکستان کا دور...اور اس سے پہلے کی کہانیاں....پھر اپنی زندگی کے سیکھے گئے اسباق....تجربوں کے نچوڑ....اور کچھ حاصلِ عمر باتیں....💖
اگر آپ کے آنگن میں کوئی بزرگ پیڑ ہے تو آپ بڑے نصیبوں والے ہیں.....ورنہ سچ پوچھیے...
اب تو وہ نسل بھی معدوم ہوئی جاتی ہے
جو بتاتی تھی فسادات سے پہلے کیا تھا
(شناور اسحاق)
یہ بڑی قیمتی آوازیں ہیں...💖
انہیں توجہ سے سنیے....ورنہ انہیں سننے کو کان ترس جائیں گے....
سیماب عارف
ایڈیٹر ای-میگزین اور رہبر پازیٹو پاکستان
I wish to listen those precious and rare sounds. Please share it with us.
ReplyDeleteبےشک بزرگوں سے گھر میں برکت ہوتی ہے... اور انکی باتیں حکمت سے بھری 💓
ReplyDelete