Tuesday, 11 December 2018

Letters to Lord

بچپن میں کہیں دینیات کی کتاب میں پڑھا تھا کہ جوتے کا تسمہ بھی ٹوٹ جائے تو اللّٰہ سے مانگو..
کسی چیزکی ضرورت پڑی تو اُس نے سوچا اللّٰہ سے مانگنا ہے....ننھا دماغ سوال کرنے لگا...اللّٰہ سے ملنا ہے..فلاں چیزچاہئیے..کیسے ملوں؟ 
سوال سننے والے کسی سیانے نے کہا...ابھی تم اس کے گھر نہیں جاسکتی..خط لکھ کے بھیج دو..
ننھے دماغ نے بات نوٹ کر لی...اور خط لکھ کے دیا کہ یہ پہنچادیں...شایدپہنچادیا گیا...تبھی تو اسی شام اس کا کام ہوگیا تھا..
پھر کیا تھا...بس...پکا کرلیا....جب کوئی فرمائش ہوئی فوراً چٹھی لکھنے بیٹھ گئے...عمر کے تھال میں سالوں کے دانے گرتے رہے مگر ننھا دماغ "آدھی ملاقات" میں اٹکا رہا...
کوئی ضرورت پڑی...غصہ آیا...جذباتی ہوئے...لڑنے لگے...یا شکایت لگانی ہوئی...فورآً سے خط لکھنے بیٹھ گئے..
میں اُس ننھے دماغ کی اختراع پہ بہت ہنستی ہوں....مگر کبھی کبھی cute سی بات لگتی ہے....کہ ہر شکایت لیے اللہ میاں کے ہاں پہنچ گئے 😄
کبھی کبھی میں بھی اُس کا طریقہ ٹرائے (try) کرتی ہوں...کبھی آپ بھی کر کے دیکھیے گا....دلچسپ ہے!!
سیماب عارف
رہبر پازیٹو پاکستان 

1 comment:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...