Monday, 3 September 2018

الوندی - 5


فطرت کے مقاصد کی کرتا ہےنگہبانی
یا بندہ صحرائی یا مردِ کوہستانی
نیوزی لینڈ کے کوہ پیما سر ایڈمنڈ ہیلری کا کہنا ہے:
Its not the mountain we conquer, but ourselves
پہاڑ اور صحرا قدرت کے دو ایسے شہکار ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ سخت جان بھی ہیں. 
یہ دو ایسی جگہیں ہیں جہاں انسان اپنے comfort zone سے بہت دور نکل آتا ہے..اور بہت کچھ نیا چکھتا ہے...زندگی دراصل اسی ذائقے کا نام ہے!
پازیٹو پاکستان گزشتہ چار سال سے پہاڑوں میں کیمپنگ اور لیڈرشپ ٹریننگ کے لیے "الوندی" کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کرتی آرہی ہے.

" الوند" ایران کے ایک پہاڑ کا نام ہے جسے اقبال نے اپنے بہت سے اشعار میں جرات اور عظمت کے استعارے کے طور پہ استعمال کیا ہے. اسی نسبت سے اس لیڈرشپ کیمپنگ کا نام "الوندی" رکھا گیا ہے.
الوندی تفریح اور مزاح کے ساتھ ساتھ بہت کچھ نیا اور دلچسپ سیکھنے کی جگہ ہے....

جہاں ہو گی.... ہائیکنگ...کیمپنگ....ٹریننگ....بون فائر....رنگا رنگ گیمز....دلچسپ سیشنز....ٹیم ڈیویلپمنٹ.....دلچسپ مقابلے اور مکالمے...گرما گرم چائے اور باربی کیو کے ساتھ گرما گرم مباحثے....ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں میں ٹھنڈے میٹھے چٹکلے....اور بہت کچھ انوکھا...
آئیے...
الوندی چلیں...اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے...
کیونکہ...
Alwandi love hai

سیماب عارف 
(ایمبسڈر پازیٹو پاکستان)

4 comments:

Tips for Effective Reading Habit

·          Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. ·          Find a qu...